نارووال میں جائیداد کے تنازع پر ناخلف بیٹے نے ہتھوڑے مار کر باپ کو قتل کر دیا
نارووال(ڈیلی پاکستان آن لائن )نارووال میں جائیداد کے تنازع پر ناخلف بیٹے نے ہتھوڑے مار کرباپ کو قتل کر ڈالا۔
پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ نارووال کے علاقے لانڈرہ پنڈوری میں پیش آیا جہاں بیٹے نے جائیداد کے تنازع پر باپ کو ہتھوڑے سے حملہ کرکے قتل کیا اور فرار ہوگیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ بیٹا اپنے باپ سے جائیدادکی منتقلی کا مطالبہ کرتاتھا اور مطالبہ پورا نہ ہونے پر باپ کو قتل کیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی ہے اور مقدمہ درج کرکے فرار ہونے والے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔