شاہین ایئر لائن 2کروڑ روپے عدالت میں جمع کرائے،سپریم کورٹ

شاہین ایئر لائن 2کروڑ روپے عدالت میں جمع کرائے،سپریم کورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)چین میں مسافروں کے پھنسنے کے معاملہ پر ازخود نوٹس کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے شاہین ایئر لائن کوحکم دیا ہے کہ ایک ہفتے میں 2کروڑ روپے عدالت میں جمع کروائے جائیں اور عدالت فیصلہ کرے گی کہ متاثرہ مسافروں کو کتنا ہرجانہ اداکیا جانا چاہیے ،اس سے قبل شاہین ایئرلائن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مسافروں کو 3 ماہ میں ایک ایک لاکھ تک ہرجانہ ادا کرنے کے لئے کمیٹی بنا دی گئی ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ تین ماہ نہیں، ایک ہفتے میں 2 کروڑ روپے عدالت میں جمع کرائیں، ہرجانہ بھی ایک لاکھ تک محدود نہیں ہو گا، اس کا فیصلہ بھی عدالت کرے گی،لوگوں کا جو حق بنتا ہے وہ ان کودیں، یہ لوگ شاہین ایئر لائن کی وجہ سے چین میں محبوس ہوئے ،عدالت نے مذکورہ ہدایت کے ساتھ کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔
سپریم کورٹ

مزید :

صفحہ آخر -