عید الاضحی سے پہلے پسنی میں ایکسائز نے چھاپہ مارکر غیر ملکی شراب اور بئیر برآمد کرلی ،کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا
پسنی (ظریف بلوچ)ایکسائز پسنی نے کلمت کے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے غیرملکی شراب اور بئیر برآمد کرلی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔ شراب اور بئیر کے کھیپ کو پہاڑی علاقے میں چپھایا گیا تھا۔اے ای ٹی او قاضی نصراللہ کے سربراہی میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پسنی نے اطلاع پر کامیاب چھاپہ کر 217غیر ملکی بئیر اور82بوتل اعلی کوالٹی کی شراب برآمدکرلی۔
ایکسائز پسنی کے ذرائع کے مطابق آج دوپہر کو خفیہ اطلاع ملنے پر ایکسائز پسنی نے اے ای ٹی او قاضی نصراللہ کے سربراہی میں پسنی سے تقریبا 60کلومیٹر دور کلمت کے علاقے اسپیاک کے پہاڑی علاقے میں چھاپہ مار کر اندرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے ۔اس چھاپہ مار کاروائی میں ایکسائز انسکپٹر شے حق نذیر گوریج،ہیڈکانسٹیبل شاہ داد، کانسٹیبل سدھیر اور عنایت اللہ بھی ساتھ تھے۔ اس موقع پر اے ای ٹی او ایکسائز قاضی نصراللہ نے کہا کہ ایکسائز پسنی نے ہر وقت منشیات کے خلاف کارروائی کی ہے ۔