پاکستان میں کروڑوں لڑکے لڑکیوں کی زیادہ ڈیمانڈز کی وجہ سے کنوارے ہیں: قدسیہ علی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن آن لائن )پاکستانی اداکارہ قدسیہ علی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کروڑوں لڑکے کنوارے ہیں کیوں کہ لڑکیوں کی ڈیمانڈ زیادہ ہے۔
اداکارہ قدسیہ علی کا ایک انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں میزبان سے لڑکیوں کی شادی کیلئے رکھی جانے والی ڈیمانڈز پر بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کروڑوں لڑکے صرف اس لئے کنوارے ہیں کیوں کہ لڑکیوں کی ڈیمانڈز زیادہ ہیں۔قدسیہ علی نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا ہم لڑکیاں اتنی ڈیمانڈز میں کیا مانگتے ہیں ؟ ہم لڑکیاں ایک وفادار لڑکا ، ہینڈسم لڑکا ، پیار کرنے والا لڑکا اور خیال رکھنے والا چاہتے ہیں اور یہ سارے لڑکے آپس میں نہ ملیں۔اداکارہ نے بات مکمل کرتے ہوئے میزبان سے پوچھا ؟سمجھ آئی میری بات آپ کو؟ جس پر میزبان نے کہا ایسا لڑکا تو آپ لوگوں کیلئے ریڈی میڈ بنوانا پڑے گا اس پر اداکارہ نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ آپ میرا مذاق سمجھ ہی نہیں پائے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی کئی اداکارائیں شادی کیلئے لڑکوں کے معاشی طور پر مضبوط ہونے کے ساتھ تعلیم یافتہ اور ہینڈسم ہونے کی ڈیمانڈز کا اعتراف کرچکی ہیں۔