بھارت میں 7 سالہ بچے کی کتیا سے شادی کرادی گئی، وجہ تھی ایسی کہ جان کر آپ بھی چکرا جائیں گے

بھارت میں 7 سالہ بچے کی کتیا سے شادی کرادی گئی، وجہ تھی ایسی کہ جان کر آپ بھی ...
بھارت میں 7 سالہ بچے کی کتیا سے شادی کرادی گئی، وجہ تھی ایسی کہ جان کر آپ بھی چکرا جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (نیوز ڈیسک) والدین کو اپنی اولاد کی شادی کی فکر لاحق ہوتی ہے تو ان کے لئے خوبصورت ترین، اعلیٰ تعلیم یافتہ اور سلیقہ شعار شریک حیات کی تلاش شروع کردیتے ہیں، لیکن بھارت میں ایک بدقسمت بچے کے والدین نے ایک کتیا کو اس کی دلہن کے طور پر منتخب کرلیا۔
یہ افسوسناک واقعہ مشرقی بھارت کے گاﺅں مانک بازار میں پیش آیا جہاں سات سالہ بچے مکیش کیرائی کے والدین نے ایک آوارہ کتیا کے ساتھ اس کی شادی انتہائی دھوم دھام سے کروائی۔ اس موقع پر ناصرف گاﺅں کے تمام لوگوں کو مدعو کیا گیا تھا بلکہ آس پاس کے دیہاتوں سے بھی مہمان آئے۔ ننھے دولہے اور اس کی کتیا دلہن کو روایتی ملبوسات پہنائے گئے تھے اور ناصرف طرح طرح کے کھانوں سے مہمانوں کی دعوت کی گئی بلکہ گانے بجانے اور رقص کا اہتمام بھی کیا گیا۔
اخبار ’ڈیلی سٹار‘ کے مطابق ننھے مکیش کے والد اور دادا کا کہنا تھا کہ ان کے پنڈتوں نے بتایا تھا کہ مکیش پر نحوست کا سایہ ہے اور اس کی پہلی بیوی کچھ دنوں بعد ہی دنیا سے رخصت ہوجائے گی۔ ان لوگوں نے قسمت کو دھوکہ دینے کے لئے مکیش کی پہلی شادی ایک آوارہ کتیا سے کروادی، تاکہ جلد موت کی افتاد بیچاری کتیا پر نازل ہو۔

مزید جانئے: وہ لڑکی جس نے مفت میں دنیا کی سیر کرنے کیلئے شرمناک ترین طریقہ ڈھونڈ لیا
اس عجیب و غریب شادی کے موقع پر ہر کوئی خوشیاں مناتا نظر آیا، البتہ بیچاری کتیا اپنے ساتھ ہونے والے ظلم پر خاصی رنجیدہ خاطر نظر آئی، اور وقفے وقفے سے آسمان کی طرف منہ اٹھا کر غمناک آوازیں بھی نکالتی رہی، گویا اپنی بدقسمتی پر بین کررہی ہو۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -