وہ لڑکی جس نے مفت میں دنیا کی سیر کرنے کیلئے شرمناک ترین طریقہ ڈھونڈ لیا

وہ لڑکی جس نے مفت میں دنیا کی سیر کرنے کیلئے شرمناک ترین طریقہ ڈھونڈ لیا
وہ لڑکی جس نے مفت میں دنیا کی سیر کرنے کیلئے شرمناک ترین طریقہ ڈھونڈ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر کی سیر کرنا بہت مہنگا شوق ہے مگر امریکہ کی ایک لڑکی مفت میں ملکوں ملکوں گھوم رہی ہے۔ 25سالہ مونیکا لین کا تعلق امریکہ کی ریاست الباما سے ہے اور وہ اب تک اٹلی، بارباڈوس اور فلپائن سمیت کئی ممالک کی مفت سیر کر چکی ہے۔ جنوری 2015ء سے پہلے تک مونیکا کبھی بھی امریکہ سے باہر نہیں گئی تھی مگر گزشتہ ایک سال میں وہ 9ملکوں کی سیر کر چکی ہے اور اس تمام سفر کے اخراجات کچھ ایسے مرد اٹھا رہے ہیں جنہیں مونیکا انٹرنیٹ پر ملی تھی۔

مزید جانئے: گھر سے بھاگ کر داعش میں شمولیت اختیار کرنے والی اس نوجوان مغربی لڑکی کو کس طرح رکھا گیا اور بالآخر انجام کیا ہوا؟ رہائی پانے والی قیدی نے ایسی داستان سنادی کہ جان کر کوئی بھی گھبراجائے
دراصل اس نے جنوری 2015ء میں ایک ویب سائٹ مس ٹریول(MissTravel) دیکھی جہاں غیرشادی شدہ افراد اپنے لیے شریک حیات تلاش کرتے ہیں اور انہیں چھٹیوں پر ساتھ لے کر جانے کی پیشکش کرتے ہیں۔ مونیکا نے بھی ویب سائٹ جوائن کر لی۔ تب سے وہ کئی مردوں کے ساتھ مختلف ممالک کی سیر کر چکی ہے اور لگژری چھٹیوں سے لطف اندوز ہو چکی ہے۔ مونیکا کا کہنا ہے کہ ’’میں اس سے قبل ایک کمپنی کی مالی مشیر کے طور پر کام کر رہی تھی اور اگر میں اس نوکری میں رہ کر 10سال تک رقم جمع کرتی رہتی تب بھی اتنے ممالک کی سیر نہیں کر سکتی تھی۔‘‘ اس نے بتایا کہ ’’ان مردوں کے ساتھ سفر میں جنسی تعلق قائم کرنے کی کوئی شرط نہیں ہوتی اور نہ ہی وہ اس کے لیے زبردستی کرتے ہیں۔ ان کے ساتھ محض سفر کرنا ہوتا ہے تاکہ دونوں ایک دوسرے کو سمجھ سکیں اور اگر وہ ایک دوسرے کو پسند آجائیں تو شادی کر سکیں۔‘‘

مزید :

ڈیلی بائیٹس -