مردان ،باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کیخلاف وکلاء کی احتجاجی ریلی
مردان(بیورورپورٹ) باچاخان یونیورسٹی سانحہ کے خلاف وکلاء برادری نے احتجاجی ریلی نکالی اور آج جمعرات کو عدالتوں سے بائیکاٹ کا اعلان کردیاہے ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن میں ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر شیر محمد خان ایڈوکیٹ منعقد ہوا بار کے جنرل سیکرٹری امجد سلیم ،اسلام وردگ ،اسد علی ،اعجازہوتی ،عالمز یب خان ،جواد ایڈوکیٹس نے سانحے پر شدیدغم وغصے کااظہار کرتے ہوئے اس کی بھرپورمذمت کی گئی وکلاء نے بعدازاں ریلی بھی نکالی جبکہ آج جمعرات کو عدالتوں سے احتجاجاً بائیکاٹ کافیصلہ بھی کیاہے