پنجاب فو ڈ اتھارٹی کی گلبر گ میں کارروائی، میزونیٹ ریسٹورنٹ کا کچن سیل

پنجاب فو ڈ اتھارٹی کی گلبر گ میں کارروائی، میزونیٹ ریسٹورنٹ کا کچن سیل
پنجاب فو ڈ اتھارٹی کی گلبر گ میں کارروائی، میزونیٹ ریسٹورنٹ کا کچن سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور کے علاقے گلبر گ ٹاﺅن میں کارروائی کرتے ہوئے ن لیگ کی رہنما تہمینہ دولتانہ کے ریسٹورنٹ کے کچن کوصفائی کے ناقص انتظامات کے باعث سیل کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی آفیسر صدف ذولفقار نے کہاہے کہ گلبر گ ٹاﺅن میں واقع میزو نیٹ ریسٹورنٹ میں کارروائی کے دوران کچن سے بلیاں ،لال بیگ  پائے گئے اور صفائی کے انتظامات بھی انتہائی ناقص تھے جبکہ ورکرز بھی میڈیکل سرٹیفکیٹ کے بغیر کام کر رہے تھے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ریسٹورنٹ کے کچن کو سربمہر کر دیا گیاہے ۔

مزید :

لاہور -