ملاوٹ مافیاکیخلاف گرینڈ آپریشن‘ 7 فوڈ پوائنٹس سیل‘ جرمانے
ملتان‘ ڈیرہ‘ مظفر گڑھ(سٹی رپورٹر‘ نامہ نگار)ملاوٹ مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن کریانہ سٹور،سویٹس اینڈ بیکرز سمیت 7فوڈ یونٹس سیل کردیئے، معیاری خوراک کی عدم فراہمی پر متعدد فوڈپوائنٹس کو 1لاکھ 90ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے(بقیہ نمبر34صفحہ 6پر)
‘ 800کلو میدہ،100کلو چینی،90کلو ملاوٹی مرچیں برآمد ہوئیں‘ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پرفوڈ سیفٹی ٹیموں کے جنوبی پنجاب میں ملاوٹی،ممنوعہ اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 191فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران پنجاب پیور فوڈ رولز کی خلاف ورزی پر 7 فوڈ یونٹس سیل جبکہ 158شاپس مالکان کو بہتری نوٹسز جاری کیے مظفر گڑھ میں حسنین سویٹس پروڈکشن یونٹ،الفرید شانی بیکری، لیہ میں انس سویٹس اینڈ پروڈکشن یونٹ کو خوراک کی تیاری میں ناقابل سراغ اجزاء کا استعمال کرنے،گندے فریزر میں خوراک کی سٹوریج کرنے پر سیل کر دیا گیا۔اس کے علاو ہ مظفر گڑھ میں محسن عقیل بلوچ ڈرنک کارنر کو گٹکا فروخت کرنے جبکہ سبحان اللہ مظہر کریانہ سٹو،راجن پور میں خان کریانہ سٹور ر کو کھلے مصالحہ جات کی فروخت کرنے پر سربمہر کیا گیا۔مزید لیہ میں الخدمت ہوٹل کو کھانے پینے کی اشیاء میں ایکسپائرڈ مصالحوں کے استعمال پر سیل کر دیا گیا۔مزید براں مظفر گڑھ میں ذائقہ مردان ریسٹورنٹ کو خوراک ڈھانپ کر نہ رکھنے،کچن ایریا میں کھلی نالیاں پائے جانے جبکہ عبدالحفیظ سوہن حلوہ یونٹ کو پروڈکشن ایریا میں مکڑیوں کے جالے پائے جانے اور صفائی کے ناقص انتظامات پریکساں 10,10ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مجموعی طور پر کی گئی کارروائیوں کے دوران800کلو میدہ،100کلو چینی،90کلو ملاوٹی مرچیں،40کلو غیر معیاری مٹھائی برآمد جبکہ160کلو کھلے مصالحے اور 371ساشے گٹکاتلف کیا گیا۔
سیل‘ جرمانے