پنجاب میں اپنی نوعیت کی پہلی اور سب سے بڑی کاروبار فنانس سکیم کا اجرا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں اپنی نوعیت کی پہلی اور سب سے بڑی کاروبار فنانس سکیم کا اجراکر دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب آسان کاروبار سکیم کیلئے 84ارب روپے مختص کر دیئے گئے،کاروبار فنانس سکیم کے تحت 36ارب کے بلاسود قرض دیئے جائیں گے،سکیم کے تحت 10لاکھ سے 3کروڑ روپے کے قرض دیئے جائیں گے،قرض 5سال کی آسان اقساط میں واپس کیا جائے گا، 25سے 55سال تک پنجاب کے رہائشی قرض حاصل کر سکیں گے،قرض کیلئے درخواستگزار کا فائلر ہونا اہلیت قراردیا گیا ہے۔
قرض کیلئے آن لائن درخواست دی جا سکتی ہے،سٹارپ اپ اور چھوٹے کاروبار کیلئے 10لاکھ روپے تک قرض دیاجائے گا، آسان کاروبار کارڈ سے خام مال کی خریداری پروینڈر کو ادائیگی کی جا سکے گی،آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے سرکاری فیس، ٹیکس اور یوٹیلیٹی بل کی ادائیگی ممکن ہوگی،آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے 25فیصد تک کیش بھی نکلوایا جا سکتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہنا ہے کہ نوجوانوں کو روزگار کی طرف گامزن کرنا چاہتے ہیں،تعلیم کے بعد روزگار کے مواقع حکومت کی ذمہ داری ہے۔