شعیب اختر کا اپنے گھٹنے تبدیل کروانے کا فیصلہ، سرجری کیلئے کس ملک چلے گئے؟
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اپنے گھٹنوں کی سرجری کروانے کا فیصلہ کرلیا۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ ان کے بھاگنے کے دن اب ختم ہوگئے ہیں، اب انہوں نے اپنے گھٹنے مکمل طور پر تبدیل کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق باؤلر کے مطابق ان کے گھٹنوں کی سرجری بہت جلد آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ہوگی جس کیلئے وہ روانہ ہوچکے ہیں۔
خیال رہے کہ شعیب اختر بچپن سے ہی گھٹنوں کی بیماری میں مبتلا ہیں تاہم اس عارضے کے باوجود وہ دنیا کے تیز ترین فاسٹ باؤلر بنے اور اتنی تیز گیند کروائی کہ ان کا ریکارڈ آج تک کوئی نہیں توڑ سکا۔ وہ اپنے انٹرویوز میں کئی بار بتا چکے ہیں کہ جب وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے کھیلا کرتے تھے تو میچ سے پہلے ڈاکٹرز انجیکشن کے ذریعے ان کے گھٹنوں سے پانی نکالا کرتے تھے۔
My running days are over as am leaving for total knee replacement in Australia Melbourne very soon ????????. pic.twitter.com/1sO6dHESPJ
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) November 21, 2021