پارلیمنٹ ہاوس میں تینوں اے ٹی ایم خراب،سیکنڈ شفٹ کے ملازمین رل گئے
اسلام آبا(آئی این پی) پارلیمنٹ ہاوس میں تینوں اے ٹی ایم مشینز خراب،سیکنڈ شفٹ کے ملازمین رل گئے، چیئرمین سینیٹ اسپیکر قومی اسمبلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو پارلیمینٹ ہاو س میں سیکنڈ شفٹ کے دوران بنکوں کی تینوں اے ٹی ایم مشینز خراب پائی گئیں،ملازمین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، دوپہر کے بعد جو ملازمین کارڈز اٹھائے مشین سے رقم نکلوانے گئے مایوس واپس لوٹنا پڑا خصوصی طور پر سیکورٹی اہلکاروں (سارجنٹس ایٹ آرمڈ) کو مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔یاد رہے کہپارلیمنٹ ہاوس میں اکثر وبیشتر اے ٹی ایم مشینز خراب رہتی ہیں پہلے بھی اس قسم کی شکایات سامنے آئی تھیں۔چیئرمین سینیٹ اسپیکر قومی اسمبلی سے اصلاح احوال کی اپیل کی گئی۔
اے ٹی ایم