انسداد دہشتگردی کیلئے امریکہ پاکستان کی ہرممکن معاونت کیلئے پرعزم: میتھیو ملز

  انسداد دہشتگردی کیلئے امریکہ پاکستان کی ہرممکن معاونت کیلئے پرعزم: میتھیو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        واشنگٹن(آئی این پی) امریکہ نے پاکستان میں دہشتگرد انہ حملو ں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے پاکستانی عوام نے دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کے ہاتھوں بے تحاشہ نقصان اٹھایا، دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کیا، ا نہو ں نے کہا پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات کی رپورٹس سے آگاہ ہیں اور ان دہشتگرد حملوں کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، پاکستانی عوام نے دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایاہے اور اب بھی ان کیخلاف سفاکانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے،دہشتگردوں کاکوئی ملک اور کوئی مذہب نہیں، ہمارے دل دہشت گردی سے متاثرہ افراد کیساتھ ہیں، حملوں میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا د ہشتگردگروپوں کا پتہ لگانے، ان کی روک تھام اور انہیں جوا ب دینے کی صلاحتیں پیدا کرنے کے مواقع کی نشاندہی کیلئے حکومتی رہنماؤں اورسول اداروں سے بات چیت کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان کیساتھ انسداد دہشتگردی پارٹنرشپ جاری ہے، اس قسم کے خطرات کاپتہ لگانے اور ان سے نمٹنے کیلئے فوجی اور سویلین صلاحیتیں بڑھانے پر مشاورت اور اعلی سطح کا  ڈائیلاگ اس میں شامل ہے، امریکی محکمہ خارجہ کاکہنا تھا  ا مر یکہ میں سکھ شہریوں کولاحق خطرات پرحکومت سنجیدہ ہے، امریکہ میں مقیم سکھ کمیونٹی کے خدشات پربھارت سے جواب لیاجارہاہے۔

میتھیو ملر

مزید :

صفحہ اول -