فلسطین سے اظہار یکجہتی کے نام پر انٹرنیشنل فوڈ چین پر حملے غلط ہیں: سیاسی جماعتوں میں اتفاق

فلسطین سے اظہار یکجہتی کے نام پر انٹرنیشنل فوڈ چین پر حملے غلط ہیں: سیاسی ...
فلسطین سے اظہار یکجہتی کے نام پر انٹرنیشنل فوڈ چین پر حملے غلط ہیں: سیاسی جماعتوں میں اتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے نام پر کسی بھی انٹرنیشنل فوڈ چین پر حملے کو غلط قرار دیدیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے رہنماو¿ں نے اتفاق کیا کہ فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے نام پر کسی انٹرنیشنل فوڈ چین پر حملے کرنا اور تشدد کو ہوا دینا غلط ہے۔
تینوں جماعتوں کے رہنماوں نے اتفاق کیا کہ ایسا کرنے سے ہمارے اپنے ملک کا نقصان ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مختلف شہروں میں انٹرنیشنل فوڈ چینز پر حملے اور توڑ پھوڑ کے واقعات ہوئے تھے جس کے بعد پولیس نے درجنوں افراد کو حملوں کے الزامات پر گرفتار بھی کیا تھا۔