حصول تعلیم کیلئے روزانہ کتنے طلبا خطرناک لفٹ سے سفر کرتے ہیں؟اہم رپورٹ سامنے آگئی
بٹگرام (ڈیلی پاکستان آن لائن)بٹگرام میں چیئر لفٹ کے ذریعے حصول تعلیم کیلئے کتنے طلبہ روزانہ خطرناک سفر کرتے ہیں اس حوالے سے تشویش میں مبتلا کرنے والی رپورٹ سامنے آئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بٹگرام میں بچوں کی تعلیم کیلئے کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں ، بچوں کو حصول تعلیم کیلئے خطرناک لفٹ کے ذریعے سفر کرکے جانا پڑتا ہے، معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں سڑکوں کا کوئی نظام نہیں ، جس کی وجہ سے روزانہ 200طلبہ یہ خطرناک سفر کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ آج صبح بٹگرام میں آلائی پاشتو کے مقام پراساتذہ اور طلبہ چیئر لفٹ کے ذریعے سکول جا رہے تھے کہ اچانک رسی ٹوٹ گئی،چیئرلفٹ میں کافی گھنٹوں سے ایک رسی پر ہوا میں معلق ہے جبکہ اساتذہ سمیت 8طلبہ لفٹ میں سوار ہیں اور امداد کے منتظر ہیں،لفٹ میں سواربچوں کی عمریں 11سے 12سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔