سیاحت کے لیے گئی ہسپانوی اداکارہ کو ریسٹورنٹ میں پانی کی ایک بوتل اتنی مہنگی پڑی کہ بل دیکھ کر رونا شروع ہوگئیں

سیاحت کے لیے گئی ہسپانوی اداکارہ کو ریسٹورنٹ میں پانی کی ایک بوتل اتنی مہنگی ...
سیاحت کے لیے گئی ہسپانوی اداکارہ کو ریسٹورنٹ میں پانی کی ایک بوتل اتنی مہنگی پڑی کہ بل دیکھ کر رونا شروع ہوگئیں
سورس: Instagram/nuriacasasc

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آئبیزا ٹائون(مانیٹرنگ ڈیسک) سیاحت کے لیے بحیرہ روم میں واقع جزیرے آئبیزا پر گئی ہسپانوی اداکارہ نوریا کیساس کو ایک ریسٹورنٹ میں پانی کی ایک بوتل کی اتنی قیمت لگا دی گئی کہ بل دیکھ کر وہ رونے لگیں۔

ڈیلی سٹار کے مطابق 36سالہ نوریا کیساس سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں بتاتی ہیں کہ ہم گزشتہ روز ایک ریسٹورنٹ میں گئے۔ ہمارے ساتھ بچے بھی تھے۔ یہ باہر سے ایک بہت عمدہ ریسٹورنٹ لگ رہا تھا۔
وہ کہتی ہیں کہ دراصل یہ ایک چھوٹا سا شہر تھا جس میں کئی ریسٹورنٹس تھے۔ ہم ان میں سے ایک ریسٹورنٹ میں گئے اور پہلے ان سے پوچھا کہ ان کے پاس بچوں کے کھانے کے لیے بھی کچھ ہے؟ جس پر ویٹرس نے کہا کہ ان کے پاس سب کچھ ہے لیکن جب مینیو کارڈ آیا تو جھینگے اور سی فوڈز کے علاوہ کچھ نہ تھا۔
اداکارہ کہتی ہیں کہ بہرحال ہمیں بھوک لگی ہوئی تھی اور ہم نے کھانا آرڈر کر دیا تاہم جب بل آیا تو پانی کی ایک بوتل کی قیمت دیکھ کر ہی میرے اوسان خطا ہو گئے اور سچ مچ میری آنکھوں سے آنسو بہنے لگے۔ میں نے آج تک دنیا میں کہیں پانی کی ایک بوتل کی اتنی قیمت نہیں دیکھی تھی۔

واضح رہے کہ ویڈیو کلپ میں اداکارہ کی طرف سے پانی کی بوتل کی حتمی قیمت نہیں بتائی گئی۔

مزید :

تفریح -