ترجمان بلوچستان حکومت کی تعیناتی کیخلاف درخواست،نوٹسز جاری
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان ہائیکورٹ میں ترجمان بلوچستان حکومت کی تعیناتی کیخلاف دائر آئینی درخواست پر سماعت ہوئی۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند اور دیگر فریقین کو عدالت میں حاضر نہ ہونے پر دوبارہ نوٹسز جاری کردیے گئے،درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ترجمان کی تعیناتی کرکے آئین کی خلاف ورزی کی ہے ،ترجمان حکومت بلوچستان کی تعیناتی بلوچستان ہائیکورٹ گزشتہ سال خلاف آئین قرار دے چکی ہے ،بلوچستان ہائیکورٹ کے واضح فیصلے کے باوجود وزیر اعلیٰ نے ترجمان مقرر کرکے آئین اور عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کی ہے۔
خیال رہے کہ ترجمان بلوچستان حکومت کی تعیناتی مقامی وکیل نے عدالت میں چیلنج کی ہے،جسٹس محمدکامران ملاخیل اور جسٹس محمد شوکت رخشانی پر مشتمل بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔
بلوچستان ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت دوہفتوں کےلئے ملتوی کردی۔