سابق سینئر سول جج پر زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون گرفتار
لوئر دیر (ویب ڈیسک) سابق سینئر سول جج تیمر گرہ پر زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا، خاتون کی گرفتاری سابق سول جج کی درخواست پر عمل میں لائی گئی اور اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق خاتون نے 25 نومبر کو سابق سینئر سول جج پر زیادتی کا الزام لگایا تھا، متاثرہ خاتون نے یہ الزام بھی عائد کیا تھا کہ جج نے15لاکھ روپے رشوت لے کر ان کی بہن کو نوکری دینے کا بھی وعدہ کیا تھا۔ہائیکورٹ نے سول جج کو معطل کر کے او ایس ڈی بنا دیا تھا جبکہ پولیس کے مطابق الزام ثابت نہ ہونے پر سیشن کورٹ نے سابق سول جج کو رہا کر دیا ہے۔