ملتان کی معروف سیاسی شخصیت پروفیسر لطیف انصر المعروف لجپال سیال خالق حقیقی سے جاملے،8صدارتی،5مرتبہ قومی و صوبائی،3بار سینیٹ کے الیکشن میں حصہ لیا
ملتان(پ ر)37 سال سے ملکی و علاقائی سیاست میں تواتر سے حصہ (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
لینے والے ملتان کی مشہور سیاسی شخصیت پروفیسر لطیف انصر سیال لجپال نشتر ہسپتال میں خالقِ حقیقی سے جا ملے۔انا للہ و انا الیہ راجعون آپ نے اپنے سیاسی کئیریر میں 8 مرتبہ صدارتیِ 5مرتبہ قومی و صوبائی جبکہ 3مرتبہ سینٹ کے ساتھ ڈسٹرکٹ ناظم کے الیکشن میں حصہ لیا۔لیکن غریب عوامی منشور رکھنے کے باوجود وہ کسی ایک الیکشن میں بھی کام یاب نہ ہو سکے۔مرحوم چند ماہ سے جگر کے عارضہ میں مبتلا تھے . غربت کے باعث علاج نہ کروا سکے،پروفیسر لطیف انصر المعروف لجپال سیال نے بلدیاتی قومی سطح کے الیکشنز میں حصہ لیا ، جاوید ہاشمی، سکندر بوسن ، جمشید دستی سمیت نامور سیاستدانوں کے مقابلے میں الیکشن لڑے، پروفیسر لجپال سیال ہمیشہ سائیکل پر سفر کرتے اور الیکشن مہم بھی چلاتے تھے جنہیں بلدیاتی، صوبائی اور قومی اسمبلی کے الیکشنوں میں پولیس سیکورٹی دی