سندھ اسمبلی کا اجلاس ہفتے کو طلب، نو منتخب ارکان حلف اٹھائیں گے
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )عام انتخابات کے بعد سندھ اسمبلی کا پہلا اجلاس 24فروری ہفتے کو طلب کرلیا گیا جس میں نو منتخب ارکان اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔
امت نیوز کے مطابق اسمبلی کا اجلاس صبح 11 بجے ہوگا اور سپیکر اسمبلی ارکان سے حلف لیں گے، اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لئے سمری گورنر کو بھجوا دی گئی ہے۔نومنتخب ارکان کی حلف برداری کے بعد سپیکر نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابات کا شیڈول دیں گے۔
کاغذات فائنل ہونے کے بعد ایک دن کے وقفے سے انتخاب ہوگا،سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے منتخب ہونے کے بعد نو منتخب سپیکر وزیراعلیٰ کے انتخاب کا شیڈول جاری کریں گے۔