ایمل ولی خان نے اپوزیشن اورحزب اقتدار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

ایمل ولی خان نے اپوزیشن اورحزب اقتدار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا
ایمل ولی خان نے اپوزیشن اورحزب اقتدار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سربراہ عوامی نیشنل پارٹی ایمل ولی خان  نے اپوزیشن اورحزب اقتدار کو   کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ۔
چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو میں ایمل ولی خان نے کہا کہ اپوزیشن " شیطانی لشکر" اور حزب اقتدار " غلام " ہے۔"جنگ " کے مطابق  سربراہ اے این پی کا کہنا تھا کہ  شیطانی لشکر اپوزیشن پر اعتماد نہیں، اکیلا ان کے خلاف لڑوں گا، اس لشکر کی حرکتوں پر بات کرنے سے شرمندگی ہوگی۔ حزب اقتدار والے غلام ہیں، حکمران نہیں، 26ویں ترمیم وقت کی ضرورت تھی، ترمیم کے بعد جو حرکتیں ہو رہی ہیں، نامناسب ہیں۔

اے این پی سربراہ نے مزید کہا کہ مہنگائی کم ہوئی ہوگی پاکستان تو رل رہا ہے، وزیراعظم کے مہنگائی میں کمی کے دعویٰ کو رد کرتا ہوں۔