کوہاٹ میں آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد جاں بحق

کوہاٹ میں آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد جاں بحق
کوہاٹ میں آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد جاں بحق

  

کوہاٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) دور افتادہ علاقے پستہ ونی میں خانہ بدوشوں کے خیمے پرآسمانی بجلی گرگئی جس سےجھلس کر 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔دوسری جانب پشاور کے متنی بازار کے قریب مکان کی چھت گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ جنہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مکان کی چھت بارشوں کے باعث بوسیدہ ہوچکی تھی۔ ریسکیو ٹیم کے مطابق ملبے تلے دبے دو زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -کوہاٹ -