عارف والامیں بیٹے نے سوتیلی ماں کا ڈرامائی انداز میں قتل کردیا

عارف والامیں بیٹے نے سوتیلی ماں کا ڈرامائی انداز میں قتل کردیا
عارف والامیں بیٹے نے سوتیلی ماں کا ڈرامائی انداز میں قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عارف ولا (ڈیلی پاکستان آن لائن)تھانہ سٹی کے علاقے اقبال نگر میں بیٹے نے سوتیلی ماں کا ڈرامائی انداز میں قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاکی کے نتیجے میں پیش آیا،سوتیلے بیٹے نے اپنے 2 دوستوں کیساتھ ملکر والدہ کو قتل کیا،قتل کے بعد ملزمان نے واقعہ کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی  اورمقتولہ کے منہ میں زہریلی گولیاں ڈال کر ہسپتال لے گئے،ورثا نے مقتولہ کے گلے پر نشانات دیکھ کر پولیس کو آگاہ کیا، دوران تفتیش ملزمان نے 32 سالہ نائلہ بی بی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔