مئی کا مہینہ آن پہنچا
مئی کا مہینہ شروع ہو گیا اور جب بھی مئی کا مہینہ آتا ہے تو تمام پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہو جاتا ہے یقینا مئی کا مہینہ ایک ایسا مہینہ ہے جب پاک فوج نے بلوچستان میں چاغی کے مقام پہ آدھی رات کو ایٹمی دھماکے کئے اور جب پاکستان نے ایٹمی دھماکے کئے تو اسوقت جناب میاں نواز شریف وزیراعظم پاکستان تھے اور جناب میاں نواز شریف کے دور حکومت میں پاک فوج نے ایٹمی دھماکے کر کے دنیا بھر کو پیغام دیا کے پاکستان کسی سے کم نہیں اور ایٹمی دھماکہ کرنے والی ٹیم کے سربراہ جناب ڈاکٹر قدیر خان مرحوم تھے جناب ڈاکٹر قدیر خان اور انکے ساتھیوں کی بدولت ہی پاکستان ایٹم بم تیار کرنے میں کامیاب ہوا اور یقینا ایٹمی قوت تو پاکستان طویل عرصے سے تھا لیکن دھماکے 1997 میں کئے جب ن لیگ بر سر اقتدار تھی اور یہ دھماکے جب کئے گئے تو اس روز 28 مئی کی تاریخ تھی یعنی کہ 28 مئی کے روز پاکستان دنیا بھر میں عالمی قوت بن کے ابھرا اور 28 مئی کے دن کو یوم تکبیر کے نام سے منسوب کیا گیا اور یہ بھی بتا دیں کہ یوم تکبیر کا نام تجویز کرنے والوں میں ایک نوجوان جس کا نام مجتبی رفیق ہے وہ بھی شامل ہے مجتبیٰ کراچی کا نوجوان ہے اور ہمارے پیارے بھائیوں کی طرح ہے اور جب ہم نے اس سے پوچھا کہ یوم تکبیر کیسے ذہن میں نام آیا تو اسکا جواب تھا کہ نعرہ تکبیر اللہ اکبر کو ذہن میں رکھتے ہوئے یوم تکبیر نام سوچا اور بھیج دیا اوع مجتبیٰ کے پاس باقاعدہ میاں نواز شریف کے دستخط شدہ شدہ سرٹیفکیٹ بھی موجود ہے اور ہمارے دوست کو اس بات کا گلہ ہے کہ تاحال اسے حکومت پاکستان کی طرف سے سرکاری نوکری ملنے کا انتظار ہے اور نا جانے ہمارے دوست کا انتظار کب ختم ہو گا کچھ خبر نہیں لیکن یہ ضرور خبر ہے کہ ایک دفعہ پھر 26 مئی کا دن آنے والا ہے اور سب پاکستانی قوم یوم تکبیر منانے کے لئے پرعزم ہے اور اس موقع پہ ہماری کیا سب کی ہی یہی دعا ہے کہ اللہ پاک ہمارے ملک کو یونہی صدا سلامت و قائم و دائم رکھے اور دشمنوں کی۔ گندی نظروں سے بچا کے رکھے آمین تو اجازت دوستوں ملتے ہیں جلد بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا۔