مانسہرہ ;بندر نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی، محکمہ وائلڈ لائف بھی پکڑنے میں ناکام، 50ہزار روپے انعام کا اعلان
مانسہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)مانسہرہ میں بندر نے اہل علاقہ کی زندگی اجیرن بنا دی، لوگوں نے خیبرپختونخوا حکومت سے بندر کو پکڑنے کی درخواست کردی۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم مقام سے آنے والا بندر نے مقامی شہریوں کو پریشان کردیا۔محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم بھی بندر کو پکڑنے میں ناکام ہوگئی،شہریوں نے بندر کو پکڑنے کیلئے ڈرون کیمروں کی مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔شہری کا کہنا ہے کہ بندر صرف لوگوں کو ہراساں کرتا ہے بلکہ اکثر برتن بھی توڑ جاتا ہے اور چھتوں پر ڈالے ہوئے کپڑے بھی اٹھا لے جاتا ہے، شہریوں کی جانب سے بندر کو پکڑنے والے کیلئے 50ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔