پاک،انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے لئے نظر ثانی شدہ شیڈول جاری

  پاک،انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے لئے نظر ثانی شدہ شیڈول جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 سے 28 اکتوبر تک ہونیوالی تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان کردیا۔بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دوسرا ٹیسٹ جو پہلے کراچی میں شیڈول تھا اب اْسے ملتان منتقل کردیا گیا ہے یہ میچ اِن ہی تاریخوں میں یعنی 15 سے 19 اکتوبر تک اب ملتان میں ہی کھیلا جائے گا۔ اسی طرح دوسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی بھی ملتان ہی کرے گا جو 7 سے 11 اکتوبر تک ہوگا اور تیسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں 24 سے 28 اکتوبرتک کھیلا جائے گا۔آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے باعث نیشنل اسٹیڈیم میں تعمیراتی کاموں کی وجہ سے ملتان میں شیڈول رکھا گیا ہے۔کرکٹ شائقین کا کہنا ہے پاک انگلینڈ سیریز انتہائی دلچسپ ہو گی۔کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ ملتان میں ٹیسٹ منتقل ہونے سے جنوبی پنجاب کے لوگوں کو بھی معیاری کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔