علی امین گنڈاپور سمیت 4پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری 

علی امین گنڈاپور سمیت 4پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        لاہور (نامہ نگار خصوصی) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈا پور سمیت تحریک انصاف کے4 رہنماؤں کے وارنٹ جاری کر دیئے، انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کی درخواست پر پر وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا اور پولیس کی درخواست کو منظور کر لیا،پولیس نے درخواست میں ہی مؤقف اختیار کیا کہ پانچ اکتوبر کو پی ٹی آئی کا لاہور میں احتجاج کیا اور پولیس پر پتھراؤ کیا گیا، ان مقدمات کی تفتیش مکمل کرنی ہے اور اس مقصد کیلئے پولیس نے انہیں کئی بار تفتیش میں شامل ہونے کیلئے طلب کر لیا لیکن طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے، پولیس کے مطابق ملزموں کی گرفتاری مطلوب ہے اس لئے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں عدالت نے علی امین گنڈا پور کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر، سعید سندھو اور شہباز احمد کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کئے  علی امین گنڈا پور سمیت دیگر کیخلاف تھانہ لاری اڈہ  اور تھانہ مستی گیٹ میں مقدمات درج ہیں۔ 

وارنٹ گرفتاری 

مزید :

صفحہ آخر -