عالمی شہرت یافتہ شیف ذاکر حسین  58 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      عالمی شہرت یافتہ شیف ذاکر حسین  58 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی شیف ذاکر حسین گردے کے عارضے میں مبتلا رہنے کے بعد 58 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔اہل خانہ کے مطابق شیف ذاکر حسین کا انتقال گزشتہ روزکراچی میں ہوا، وہ کچھ عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور ڈائیلاسز پر تھے۔بھتیجے شایان قریشی کے مطابق شیف ذاکر گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور ان کا ڈائلاسز چل رہا تھا، انہوں نے بتایا کہ کہ شیف ذاکر امریکا میں زیر علاج تھے تاہم ڈاکٹروں کی جانب سے علاج کے حوالے سے جواب دیئے جانے کے بعد وہ ایک ماہ قبل امریکہ سے وطن واپس آگئے تھے۔اہل خانہ کے مطابق شیف ذاکر کی نمازِ جنازہ آج بعد نماز عصر جامعہ رشیدیہ ملیر سعودآباد میں ادا کی جائے گی۔یاد رہے کہ شیف ذاکر نے طویل عرصے تک ڈان نیوز پر کوکنگ شو ذاکرز کچن کی میزبانی کے فرائض بھی انجام دیے اور ناظرین کو مزیدار کھانوں کی تراکیب سے روشناس کرایا۔

 شیف ذاکر حسین

مزید :

صفحہ آخر -