چارسدہ میں دفعہ 144 نافذ
چارسدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)چارسدہ میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ضلع چارسدہ میں دفعہ 144 نافذکر دی گئی،جس کے تحت 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائدکی گئی ہے،
جاری اعلامیہ کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کردی ، نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا اطلاق آئندہ 7 روز تک نافذالعمل رہے گا ۔