سندھ اسمبلی کا اجلاس کل طلب ، قومی اسمبلی اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کب ہونگے ؟ جانیے

سندھ اسمبلی کا اجلاس کل طلب ، قومی اسمبلی اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس ...
سندھ اسمبلی کا اجلاس کل طلب ، قومی اسمبلی اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کب ہونگے ؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی،اسلام آباد،پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ اسمبلی کا اجلاس کل اور قومی اسمبلی کا اجلاس 28 فروری کو طلب کرلیا گیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کردی گئی ہے۔ آئین کے تحت قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس29فروری تک بلانا لازمی ہے۔ قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔

"جنگ " کے مطابق  سندھ اسمبلی کے اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے۔ ملک میں 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد سندھ اسمبلی کا یہ پہلا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کراچی نے سیکرٹری سندھ اسمبلی کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں مخصوص نشستیں دیے جانے تک سندھ اسمبلی کا اجلاس نہ بلایا جائے۔

 مزید برآں خیبرپختونخوا کے نو منتخب اراکین اسمبلی کی حلف برداری کی تقریب بھی  28 فروری کو منعقد ہونے کا امکان ہے۔