انڈس موٹر کمپنی نے پاکستان میں ٹویوٹا کرولا کراس کے 2 گیسولین ماڈل بھی متعارف کرا دیئے

 انڈس موٹر کمپنی نے پاکستان میں ٹویوٹا کرولا کراس کے 2 گیسولین ماڈل بھی ...
 انڈس موٹر کمپنی نے پاکستان میں ٹویوٹا کرولا کراس کے 2 گیسولین ماڈل بھی متعارف کرا دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈس موٹر کمپنی نے پاکستان میں ٹویوٹا کرولا کراس کے 2 گیسولین (پٹرول) ماڈل بھی متعارف کرا دیئے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق کمپنی کی طرف سے ٹویوٹا کرولا کراس 1.8گیسولین ایکس اور ٹویوٹا کرولا کراس 1.8 گیسولین متعارف کرائے گئے ہیں۔ 
ان دونوں گاڑیوں میں ’2زیڈ آر۔ ایف ای 1798سی سی‘ گیسولین انجن دیا گیا ہے جو 6400آر پی ایمز پر 138ہارس پاور اور4000آرپی ایمز پر 172نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹویوٹا کرولا کراس گیسولین کی قیمت 81لاکھ 99ہزار روپے اور گیسولین ایکس کی قیمت 88لاکھ 99ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ ان قیمتوں میں ود ہولڈنگ ٹیکس، فریٹ اور ٹرانزٹ انشورنس شامل نہیں ہے۔ 

مزید :

بزنس -