ایم ٹی بی سی کے زیراہتمام آزاد کشمیر میں کروڑوں کے منصوبوں پر کام کا آغاز
مظفرآباد (ویب ڈیسک) ایم ٹی بی سی نے عباس پور میں سوشل سیکٹر میں کروڑوں کے پراجیکٹس کے منصوبوں کا آغاز کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایم ٹی بی سی کے زیر اہتمام ان منصوبوں کا کام تیزی سے جاری ہے۔ تروٹی بوائز ہائی سکول میں چھ کلاس روم اور سات دکانیں اس کے ساتھ ایک وسیع وعریض گراونڈولائٹس لگائی جا رہی ہیں۔ گرلز کالج میں ڈیجیٹل کمپیوٹر لیب تعمیر کر رہے ہیں۔
چفاڑ چھترہ ایک کلومیٹر روڈ ، کازوےاور اس کے ساتھ سٹریٹ سولر لائٹس لگائی جا رہی ہیں- عباس پور ٹنگارہ پل تعمیر کیا جا رہا ہے- اس کے ساتھ ساتھ عباس پور بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج گراونڈ،عباس پور گرلز کالج بس کی رینیوشن عباس پور شہر میں سٹریٹ لائٹ کا منصوبہ بھی شامل ہیں۔
عباس پور چونکہ ایل او سی کے قریب ہے اس کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے وہاں کے مکینوں کو بجلی،پانی،سکول بلڈنگ،کھیلوں کے میدان،ہسپتال اور دیگر پراجیکٹس پہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر ایم ٹی بی سی کام کر رہی ہے۔
ایم ٹی بی سی عباس پور میں شہر کے اندر دیگر اہم نوعیت کے پراجیکٹس پر ورک کر رہی ہے جس پر میڈیا کو بہت جلد بریفنگ دی جائے گئی۔ چیئرمین محمود الحق کا کہنا تھا کہ عباس پور کے نوجوانوں کو آئی ٹی و بلنگ میں ٹریننگ دیں گے تاکہ نوجوان اپنے پاوں پر کھڑے ہو سکیں، خطہ کی پائیدار ترقی کے حدف کو حاصل کرنے کیلئے آئی ٹی کی جدت کو سمجھنا ہوگا۔ دنیا 5جی پر پہنچ چکی ہے اس تک پہنچنے کیلئے نوجوان اپنی تعلیمی صلاحیتوں کو نکھارنا ہوگا تاکہ ملکی ترقی میں اہم رول ادا کیا جاسکے۔