عالیہ اور رنبیر میں زیادہ امیر کون۔۔؟بالی ووڈ کےخوبصورت جوڑے کے اثاثوں کی تفصیلات جانیے

عالیہ اور رنبیر میں زیادہ امیر کون۔۔؟بالی ووڈ کےخوبصورت جوڑے کے اثاثوں کی ...
عالیہ اور رنبیر میں زیادہ امیر کون۔۔؟بالی ووڈ کےخوبصورت جوڑے کے اثاثوں کی تفصیلات جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ کے خوبصورت اور کامیاب جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی پیشہ ورانہ محاذوں پر کامیابی تو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔
اس خوبصورت جوڑے کے حوالے سے یہ بات بھی سب جانتے ہیں کہ عالیہ بھٹ کو رنبیر کپور بچپن سے ہی بے حد پسند تھے، بعدازاں لمبے عرصے تک دونوں نے ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا اور 2سال قبل اس جوڑی نے شادی کرلی دونوں کے ہاں اب ایک بیٹی راہا بھی ہے۔
لیکن کیا اس خوبصورت جوڑے کے قیمتی اثاثوں کی ملکیت آپ کے علم میں ہے؟ نہیں تو آئیے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور 14اپریل 2022 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، اس وقت سے اب تک اس جوڑی کا شمار بالی ووڈ کی کامیاب ترین ہی نہیں بلکہ امیر ترین جوڑیوں میں بھی کیا جاتا ہے۔
عالیہ اور رنبیر میں زیادہ امیر کون؟حال ہی میں بھارتی میڈیا پر شائع ایک رپورٹ کے مطابق عالیہ اور رنبیر کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 885 کروڑ بھارتی روپوں کے لگ بھگ بتائی گئی ہے۔بھارتی ویب سائٹ کومیو ڈاٹ کام کے مطابق رنبیر کپور 365کروڑ بھارتی روپوں اور عالیہ 520کروڑ بھارتی روپوں کے اثاثوں کی مالک ہیں، اس حساب سے عالیہ اپنے شوہر رنبیر سے کہیں زیادہ امیر ہیں۔
عالیہ رنبیر کی جائیدادیں:بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالیہ ممبئی میں متعدد جائیدادوں کی مالک ہیں۔
رنبیر اور عالیہ اس وقت واسطو نامی ایک عالیشان اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ہیں، اس اپارٹمنٹ کی قیمت 35 کروڑ بھارتی روپے ہے۔
دوسری جانب عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کا نیا گھر بھی زیر تعمیر ہے جس کی مالیت 250 کروڑ بھارتی روپے بتائی جاتی ہے۔بتایا جارہا ہے عالیہ اور رنبیر جلد ہی اس گھر میں اپنی بیٹی کے ساتھ منتقل ہوجائیں گے۔
عالیہ بھٹ کی ملکیت میں ایک کپڑوں کا برانڈ اور پروڈکشن ہاو¿س بھی شامل ہے جو کہ ان کے اپنے نام سے ہے۔
ماں باپ کی بے انتہا دولت راہا کو بھی بالی ووڈ انڈسٹری کے امیر ترین بچوں میں شامل کرتی ہے۔
عالیہ رنبیر کی مجموعی کار کلیکشن:ایک رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی کار کلیکشن میں 11مہنگی ترین گاڑیاں شامل ہیں۔عالیہ اور رنبیر کے کار کی کلیشن میں لینڈ روور، رینج روور، آڈی اے 8l اور مرسڈیز سمیت دیگر عالیشان گاڑیاں موجود ہیں جبکہ حال ہی میں اس کلیکشن میں بینٹلے کار کا اضافہ ہواہے۔