ٹی سی ایل الیکٹرانکس کی عالمی ٹیلی وژن مارکیٹ میں دوسری پوزیشن
لاہور(پ ر)TCLنے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنی آمدن میں تاریخی اضافے کے بعد سال 2018میں عالمی ٹیلی وژن مارکیٹ میں سیلز کے اعتبار سے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے ۔TCL موجودہ چینلز میں اپنی مضبوطی برقرار رکھتے ہوئے اور نئی مارکیٹس کی ممکنہ تلاش کے ذریعے اپنے ٹی وی کے کاروبارکو مزید ترقی دینے میں کامیاب رہی ،جبکہ اپنے برانڈ کو مزید مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی عالمی حکمت عملی کو بھی مستحکم کیا۔2018میں کمپنی کی سالانہ کاروباری کارکردگی توقعات سے کہیں بڑھ کر رہی اور متعدد نئے تاریخی ریکارڈ قائم کئے ۔ایل ای ڈی ٹی وی کی سالانہ فروخت کا حجم 28.61ملین سیٹس تک جا پہنچا ،جو کہ نہ صرف ایک تاریخی ریکارڈ تھا بلکہ کمپنی کے ایل ای ڈی ٹی وی کی فروخت کے سالانہ28.3ملین سیٹس کے نظر ثانی شدہ ہدف سے بھی زیادہ رہا ،اس طرح سالانہ اضافہ 23.1فیصد رہا جبکہ یہ گزشتہ پانچ برس کی سب سے زیادہ شرح نمو بھی رہی ۔اپنی موثر عالمی حکمت عملی کی بدولت اوور سیز مارکیٹس اپنے شاندار نتائج کے باعث کمپنی کی ترقی کا اہم حصہ بن چکی ہیں اہم مارکیٹس میں کمپنی کے سیلزکے حجم اور ٹرن اوور میں قابل ذکر اضافہ دیکھا گیا اور اسی باعث کمپنی کی پوزیشن نمایاں رہی ۔
ایل سی ڈی ٹی وی کی سالانہ فروخت 29.5فیصد کے نمایاں اضافہ سے 18.21ملین سیٹس ریکارڈ کی گئی ۔Sigmaintelکے اعداد وشمار کے مطابق سال2018میں شپمنٹس کی مد میں عالمی ٹی وی مارکیٹ میں11.6فیصد کے مارکیٹ شیئر کے ساتھ ٹی سی ایل تیسری سے دوسری پوزیشن تک پہنچنے میں کامیاب رہی جس کے بعد ٹی سی ایل عالمی ٹی وی مارکیٹ میں دوسری پوزیشن کی حامل پہلی چینی برانڈ کمپنی بن گئی ہے ۔ٹی وی انڈسٹری میں ایک لیڈر کی حیثیت سے ٹی سی ایل پاکستان میں اپنے صارفین کو نہایت مناسب قیمت پر جدید اور تخلیقاتی ٹیکنالوجی فراہم کرتی آئی ہے ۔ٹی سی ایل کا شمار عالمی کنزیومر الیکٹرانکس انڈسٹری کی ایک سرکردہ کمپنی کے طور پر کیا جاتا ہے جس کہ دنیا کے 150سے زائد ممالک میں اپنی موجودگی رکھتی ہے جس کی خاص توجہ High End 4K UHD پر مرکوز ہے جبکہ بڑے سائز کے ٹی وی میں ٹی سی ایل کا مارکیٹ شیئر انتہائی نمایاں ہے ۔