ڈاکٹر عافیہ صدیقی پاکستان نہیں آنا چاہتیں : ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت پاکستان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی واپسی کے پہلوؤں کو دیکھ رہی ہے لیکن اطلاعات کے مطابق وہ خود پاکستان نہیں آنا چاہتی ہیں۔آن لائن برطانوی اخبار دی انڈیپینڈنٹ اردو کو انٹرویو میں ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم عمران خان کی مستقبل میں ملاقات ہوئی تو عافیہ صدیقی اور شکیل آفریدی کے تبادلے پر بات ہو سکتی ہے تاہم اطلاعات کے مطابق عافیہ خود پاکستان نہیں آنا چاہتیں۔ڈاکٹر محمد فیصل نے مزید کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی اچھی چل رہی ہے اور بھارتی انتخابات کے بعد نئی حکومت کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی امید ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی بات پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ عافیہ خود پاکستان آنا نہیں چاہتیں تو یہ مکمل طور پر بے بنیاد بات ہے۔ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ حکومت کی طرف سے عافیہ کی رہائی سے متعلق مارچ تک خوشخبری کی بات کی گئی تھی لیکن اب پھر خاموشی چھا گئی ہے۔
دفترخارجہ