کیپ کے چیئرمین کوکب اقبال کی قونصل جنرل سری لنکا سے ملاقات
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان سری لنکا فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے صدرکوکب اقبال نے کراچی میں قائم سری لنکن قونصلیٹ میں قونصل جنرل سری لنکا جی ایل گناناتھیوا سے ملاقات کی اور تعزیتی کتاب میں اپنے اور فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے عہدیداران و ممبران کی جانب سے اظہار افسوس کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کے عوام سری لنکا میں ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں 200سے زائد معصوم شہریوں کی ہلاکت پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہیں اور ان لوگوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں جو اس المناک حادثے میں شدید زخمی ہیں۔کوکب اقبال نے کہا کہ پاکستان کی سری لنکا سے لازوال دوستی ہے اور یہ رشتہ کئی دہائیوں سے قائم ہے۔ دونوں ممالک کو کئی سالوں سے دہشت گردی کا سامنا ہے۔ پاکستان سری لنکا فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کولمبو میں بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ کوکب اقبال نے کہا کہ ایسٹر کے تہوار کے موقع پر عبادت میں مصروف شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت کی بد ترین مثال ہے۔ انہوں نے سری لنکا کے قونصل جنرل جی ایل گناناتھیوا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستان کے عوام سری لنکا کے عوام کے ساتھ ہمہ وقت کھڑے ہیں امید ہے کہ دہشت گرد جلد بد ترین انجام کو پہنچیں گے