بھکر اور کہوٹہ میں حادثات ؛5 نوجوان جاں بحق 

بھکر اور کہوٹہ میں حادثات ؛5 نوجوان جاں بحق 
بھکر اور کہوٹہ میں حادثات ؛5 نوجوان جاں بحق 

  

بھکر(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھکر اور کہوٹہ میں حادثات میں 5 نوجوان جاں بحق ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بھکرمیں ڈیرہ روڈ جھوک کچھی کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 نوجوان جاں بحق ہو گئے،ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل اور ہارویسٹر مشین میں ٹکر سے پیش آیا۔
دوسری جانب کہوٹہ میں ڈولیاں روڈ پر موٹر سائیکل سوار کھائی میں گر گئے جس کے نتیجے میں3 نوجوان جاں بحق ہو گئے۔