بار کونسلز کے انتخابات وقت پر ہونگے، قوانین تبدیل نہیں، ضوابط میں بہتر ی لائے: وزیر قانون 

  بار کونسلز کے انتخابات وقت پر ہونگے، قوانین تبدیل نہیں، ضوابط میں بہتر ی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ انتخابات وقت پر ہوں گے، قوانین میں تبدیلی نہیں، صرف ضوابط میں بہتری لائے‘ بار کونسل ایکٹ یا بنیادی قانون میں کوئی ترمیم نہیں کی جا رہی، تاہم ریگولیشنز میں بہتری کے لیے کچھ ترامیم زیر غور ہیں تاکہ انتخابی عمل مزید شفاف ہو سکے۔وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے مختلف بار ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے ملاقات کی۔ ملاقات میں گجرات، چنیوٹ، تلہ گنگ، بھلوال، پھالیہ، پنڈ دادن خان، کاموکے سمیت دیگر بار ایسوسی ایشنز کے صدور اور سیکرٹریز نے شرکت کی۔وزیر قانون نے بار ایسوسی ایشنز کو یقین دہانی کرائی کہ صوبائی بار کونسلز کے انتخابات اپنے مقررہ وقت پر اور قانون و ضوابط کے مطابق ہوں گے۔ وزیر قانون نے بارز کو مالی معاونت (گرانٹس) فراہم کی، جو دفاتر کی تزئین و ترقی کے لیے استعمال ہو گی تاکہ وکلاء کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

وزیر قانون

مزید :

صفحہ آخر -