67ہز ار عازمین کو حج پر بھجوانے کا معاملہ اب ہمارے ہاتھ میں نہیں، وزارت مذہبی امور نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

    67ہز ار عازمین کو حج پر بھجوانے کا معاملہ اب ہمارے ہاتھ میں نہیں، وزارت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                                                    اسلام آباد  (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) سیکریٹری وزارت مذہبی امور نے کہا ہے رہ جانیوالے نجی عازمین کو حج پر بھجوانے کا معاملہ اب ہمارے ہاتھ میں نہیں اب دفتر خارجہ کی سطح پر بھی عازمین کو حج پر بھجو ا نے کا باب بند ہو چکا ہے۔یہ بات انہوں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس میں کہی۔نجی حج آپریٹرز نے کہا سعودی عرب سے بغیر کٹوتی رقم واپس ملی تو عازمین کو بغیر کٹوتی واپس کر دینگے اگلے سال ان کی جمع کرائی گئی رقم میں عازمین کو حج کرانے کیلئے تیار ہیں۔کمیٹی میں انکشاف ہوا نجی عازمین حج کیلئے 10 ہزار کا اضافی کوٹہ صرف پاکستان کو نہیں ملا بلکہ بھارت اور بنگلا دیش کو بھی اضافی حج کوٹہ دیا گیا ہے۔ بھارت کو 52ہزار عازمین پر 10ہزار اضافی کوٹہ دیا گیا۔چیئرمین قائمہ کمیٹی ملک عامر ڈوگر کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطا الرحما ن، نمائندہ ہوپ و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں 67ہزار عازمین حج کے رہ جانے کا معاملہ زیرِ غور آیا۔سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطا الرحمان نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا سعودی عرب نے نئی پالیسی دی کہ 2ہز ا ر سے کم کوٹہ والا کوئی حج گروپ آرگنائزر اب نہیں ہوگا، 904حج گروپ آرگنائزر کو 45 بڑی حج کمپنیوں کے کلسٹرز میں بدل دیا، ہمارے ٹور آپریٹرز نے ہر کمپنی سے الگ الگ معاہدے کرنے پر زور دیتے ہو ئے ایک ماہ ضائع کیا، سعودی عرب نے 14 فروری کی ڈیڈ لائن دی کہ کل رقم کا 25فیصد جمع کروائیں، 14فروری تک جن 13620  لوگوں کی رقم گئی ان کو قبول کر لیا گیا۔انہوں نے بتایا ہماری درخواست پر 48 گھنٹوں کیلئے سعودی حکومت نے پورٹل کھول دیا، ڈی جی حج کے ذریعے نجی سکیم والوں کے پیسے سعودی کمپنیوں کو منتقل ہوتے ہیں، یہ سعودی حکومت کی پابندی ہے کہ سرکار کے ذریعے پیسے لیں گے، ہمارے ڈی جی نے ایچ جی اوز کی رقم متعلقہ سعودی کمپنیوں کے اکانٹس میں منتقل کیے، وزیر خارجہ کی کوششوں سے 10 ہزار مزید عازمین کو بھیجنے کی اجازت دی گئی۔کمیٹی نے سوال کیا 10ہزار کوٹہ کیسے تقسیم ہوگا؟ اس پر ڈاکٹر عطا الرحمان نے بتایا حج آپریٹرز یا سعودی کمپنیاں ہی اس 10 ہزار ڈیٹا کو دیکھ سکتی تھیں، 14ہزار ریال جن کے اکانٹ میں ہونگے،سعودی عرب اسے ہی اجازت دینگے، کوشش ہے یہ مسئلہ کسی طرح حل ہو جائے، جو پیسے ڈی جی حج کے ذریعے سعودی کمپنیوں کو گئے ہیں وہ واپس ملیں گے، جو پیسے سرکاری اکانٹ سے ہٹ کر گئے ہیں ان کا کچھ نہیں کہہ سکتے۔نمائندہ ٹور آپریٹرز نے کہا پہلی ڈیڈ لائن 23 اکتوبر دی گئی 5روز قبل مطلوبہ رقوم بھیج دی۔

وزارت مذہبی امور

مزید :

صفحہ اول -