امریکی رکن کانگریس جیک برگمین نے پھر عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کردیا
واشنگٹن (آئی این پی)امریکی کانگریس کے رکن جیک برگمین نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں جیک برگمین نے کہا پاکستان کے دورے اور وہاں رہنماؤں سے رابطے کے بعد وہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ دہرا رہے ہیں۔انہوں نے کہا پاکستان اور امریکہ کی شراکت داری جمہوریت، انسانی حقوق اور معاشی خوشحالی جیسی مشترکہ اقدار پر قائم ہے، آئیے آزادی اور استحکام کیلئے مل کر کام کریں۔یاد رہے ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے جیک برگمین نے اپر یل کے وسط میں دورہ پاکستان کے دوران سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی تھیں۔
جیک برگمین مطالبہ