گھریلو ناچاقی پرچچی نے 5 سالہ کمسن بچے کو بالٹی میں ڈبو کر مار ڈالا
گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) مریدکے میں گھریلو ناچاقی پرچچی نے 5سالہ کمسن بچے کو بالٹی میں ڈبو کر مار ڈالا، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
"آج نیوز" کے مطابق مریدکے کے نواحی گاؤں شامکے میں ملزمہ چچی ملائکہ کی مقتول بچے کی والدہ کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا جس کے باعث ملزمہ چچی 5سالہ بھتیجے حسن کو بہانے سے اپنے کمرے کے واش روم میں لے گئی اور پانی سے بھری بالٹی میں ڈبو کر مار ڈالا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کے بعد ملزمہ کو گرفتار کر لیا ،بچے کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔