عالیہ حمزہ کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے 4 مقدمات کی سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کی چاروں مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے عالیہ حمزہ کو 26 اگست کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
عدالت میں پیشی کے موقع پر عالیہ حمزہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تھی اور رہوں گی، بانی نے جلسے کا کہا ہے تو ضرور کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کی 15 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 15 دن بعد متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔