تمھاری یہ جرأت، مجھ سے پیسے مانگتے ہو، زمیندار نے غریب کسان پر گولیاں برسا دیں

تمھاری یہ جرأت، مجھ سے پیسے مانگتے ہو، زمیندار نے غریب کسان پر گولیاں برسا ...
تمھاری یہ جرأت، مجھ سے پیسے مانگتے ہو، زمیندار نے غریب کسان پر گولیاں برسا دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چنیوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) زمیندار نے چارے کے پیسے مانگنے پر غریب کسان کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

نجی ٹی وی "دنیا نیوز "کے مطابق قتل کی لرزہ خیز واردات چنیوٹ کے نواحی علاقے تھانہ صدر کی حدود میں ہوئی جہاں زمیندار نے کسان سے چارہ خریدا جس کی قیمت 4 ہزار روپے تھی، جب کسان نے پیسے مانگے تو زمیندار طیش میں آ گیا کہ اس سے پیسے مانگنے کی جرأت کیسے کی۔ اس نے بندوق نکالی اور غریب کسان پر گولیاں برسا دیں اور فرار ہو گیا۔ 

پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دی جبکہ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کر دیں۔