قر آن کے نظام پر عمل کر نے سے ہی مسائل حل ہوں گے،مولانا امجد

قر آن کے نظام پر عمل کر نے سے ہی مسائل حل ہوں گے،مولانا امجد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی)قر آن کے نظام کے نفاذ سے ہی ملک سے کرپشن لا قانونیت اور بد امنی کا خا تمہ ہو گا ایک گھر میں قرآن کا حافظ خا ندان کیلئے نجات کا ذریعہ ہے قر آن سے جڑنے والوں کے دل میں اللہ کا ڈر پیدا ہو تا ہے پھر معاشرے میں ہر طرف اچھائی نظر آتی ہے اور کرپشن کر نے والے اللہ کے ڈر کی وجہ سے اس برائی کو چھوڑ بیٹھتے ہیں ،قر آن کے نظام پر عمل کر نے سے ہی مسائل حل ہوں گے اور بحرانوں کا خاتمہ ہو گا ،نوجوان نسل کو بے راہ روی اور گناہوں سے بچانے کے لئے ضروری ہے کہ دین کے ضرور ی مسائل سے آگاہی کے لئے قائم دینی اداروں کے ساتھ جوڑیں ورنہ فحاشی وعریانی کا سیلاب سب کو بہا کر لے جا ئے گا ،ملک بے شمار مسائل اور بحرانوں کا شکار ہے ان مسائل اور بحرانوں کا خاتمہ قر آن کے نظام کو عملی طور پر نافذ کر نے اور اس پر عمل کر نے میں ہے ان خیا لات کا اظہار جے یو آئی کے قائم مقام سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان نے جامعہ جمال القرآن کی سالانہ دستار فضیلت کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کا نفرنس سے مو لا نا مفتی عزیز الرحمن ، قاری محمد شریف ، رانا عبد الرؤف خان ،حا فظ قاسم گجر،قاری محمد یعقوب ، حکیم سید مو لا نا مذمل شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔مو لا نا محمد امجد خان اور دیگر نے کہا کہ نے انسانیت کی نجات کے لیئے اللہ رب العزت نے اپنے آخری پیغمبرؐ کو قر آن جیسی انقلابی کتاب دے کر بھیجا مسلمان کی کا میابی اس انقلابی کتاب پر عمل کر نے میں ہے انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت آج وطن عزیز کو لا دین ریا ست بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔