پاکستان تحریک انصاف کا 24واں یوم تاسیس،شاہ محمود قریشی نے بھی پیغام جاری کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کا 24واں یوم تاسیس،شاہ محمود قریشی نے بھی پیغام جاری کر ...
پاکستان تحریک انصاف کا 24واں یوم تاسیس،شاہ محمود قریشی نے بھی پیغام جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے  کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ تبدیلی کی سیاست کی بات کی ہے، عمران خان شفاف انداز میں احتساب کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

تفصیلات  کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  تحریک انصاف کے 24ویں یوم تاسیس پر اپنے ویڈیو  پیغام میں کارکنوں اور قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کی جدوجہد رنگ لے آئی ہے،ملک میں تحریک انصاف کی حکومت  اور عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہیں،کرپشن فری پاکستان کی جانب گامزن ہیں، احساس پروگرام کے تحت غریب اور پسے ہوئے طبقات کی معاونت کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ خارجہ محاذ پر بھی ہمیں بہت سی کامیابیاں حاصل ہوئیں، ہم اپنی اگلی منزل مضبوط اور خوشحال پاکستان کی طرف بڑھ رہے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ  ہماری جماعت کی کسی بھی سیاسی جماعت سے زیادہ جدوجہد ہے،پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ہمیشہ تبدیلی کی سیاست کی بات کی ہے، عمران خان شفاف انداز میں احتساب کو آگے بڑھا رہے ہیں،آج نعیم الحق، احسن رشید، سلونی بخاری اور زارا آپا  کو خاص طور پر یاد کررہا ہوں جو ہمارے درمیان موجود نہیں ہیں ۔