پاکستان ہے تو ہم ہیں، اسمبلی کی عزت پامال نہیں ہونے دیں گے: آغا سراج درانی

پاکستان ہے تو ہم ہیں، اسمبلی کی عزت پامال نہیں ہونے دیں گے: آغا سراج درانی
پاکستان ہے تو ہم ہیں، اسمبلی کی عزت پامال نہیں ہونے دیں گے: آغا سراج درانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں، اسمبلی کی عزت پامال نہیں ہونے دیں گے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی کا آج پہلا اجلاس ہوا جس میں 148 نو منتخب اراکین نے حلف اٹھایا۔ سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے نو منتخب اراکین سے سندھی میں حلف لیا۔ 

اس موقع پر سپیکر آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ امید ہے ایوان کو بہتر طریقے سے چلائیں گے، پاکستان ہے تو ہم ہیں ورنہ ہم کچھ بھی نہیں۔ کسی کو کوئی اعتراض ہے تو الیکشن کمیشن چلا جائے، اسمبلی کی عزت پامال نہیں ہونے دیں گے۔

سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران سیاسی کارکنان نے باہر احتجاج جاری رکھا، پولیس نے متعدد کارکنان کو حراست میں  لے لیا جن کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔ سندھ اسمبلی کے اطراف اور ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے جس کے سبب پولیس نے اسمبلی کی عمارت کے گرد کنٹینرز لگا کر راستے بند کئے رکھے ہیں۔