سندھ اسمبلی: 60 ارکان پہلی بار ایوان کا حصہ بن گئے،قائم علی شاہ اور نادرمگسی کی آٹھویں باری 

سندھ اسمبلی: 60 ارکان پہلی بار ایوان کا حصہ بن گئے،قائم علی شاہ اور نادرمگسی ...
سندھ اسمبلی: 60 ارکان پہلی بار ایوان کا حصہ بن گئے،قائم علی شاہ اور نادرمگسی کی آٹھویں باری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) 16 ویں سندھ اسمبلی میں جنرل و مخصوص نشستوں پر منتخب 60 ارکان پہلی مرتبہ ایوان کا حصہ بنے ہیں۔
دنیا نیوز کے مطابق جنرل نشستوں پر پہلی مرتبہ سندھ اسمبلی رکن بننے والے 48 میں سے 46 ارکان قانون ساز اسمبلی کا حصہ بن رہے ہیں، ایم کیو ایم کے عبدالوسیم قومی اسمبلی، پیپلزپارٹی کے محمد یوسف بلوچ سینیٹ کے رکن رہ چکے۔
قائم علی شاہ، نادرمگسی آٹھویں مرتبہ تاریخی سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، پیپلزپارٹی کے87 میں سے 25 ارکان پہلی بار سندھ اسمبلی پہنچے ہیں، قائم علی شاہ واحد سیاستدان ہیں جو بلدیاتی کونسل، قومی اسمبلی، سینیٹ، صوبائی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں۔
ایم کیوایم کے 25 ارکان پہلی مرتبہ سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں، آغا سراج درانی ساتویں، سہراب سرکی چھٹی مرتبہ تاریخی سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے،سندھ اسمبلی کے 10 ارکان پانچویں مرتبہ ایوان کا حصہ بن رہے ہیں۔پیپلزپارٹی کی ہیرسوہو واحد خاتون رکن ہیں جو 5 ویں مرتبہ سندھ اسمبلی کی رکن منتخب ہوئی ہیں۔