سپیکر اور ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی کے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر اور ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی کے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی۔
پیپلز پارٹی کے اویس قادر شاہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لیے نوید انتھونی کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیے گئے،سپیکر کے لیے ایم کیو ایم کی صوفیہ سعید شاہ کے کاغذات نامزدگی بھی درست قرار دیدیے گئے۔ڈپٹی سپیکر کیلئے ایم کیو ایم کے راشد خان کے کاغذات نامزدگی کو بھی درست قرار دیا گیا۔
خیال رہے کہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کل صبح 11 بجے ہوگا،دونوں عہدوں کے لیے خفیہ رائے شماری کے ذریعے ووٹنگ ہوگی۔