خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس کس تاریخ کو طلب کر لیا گیا؟
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا اسمبلی کا پہلا اجلاس 28 فروری کو طلب کرلیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبائی اسمبلی کا حالیہ عام انتخابات کے بعد پہلا اجلاس بلانے کی سمری گورنر خیبر پختونخوا کو بھجوائی گئی تھی جس پر گورنر نے دستخط کر دیئے۔
گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے سمری منظور ہونے کے بعد صوبائی اسمبلی کا اجلاس 28 فروری کو 11 بجے دن منعقد ہو گا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے وزارت اعلیٰ کیلئے علی امین گنڈا پور کو امیدوار نامزد کیا گیاہے۔