پالک کے فوائد ۔۔۔بے شمار بے شمار

آسٹریا ( بیورونیوز) پالک ایک ایسی سبزی ہے، جو دنیا کے ہر خطے میں آسانی سے سستے داموں میںدستیاب ہے۔ یہ قدرت کی طرف سے ایک تحفہ ہے جس میں بے شمار غذائی اجزاءموجود ہیں۔ پالک اس زمین میں پیدا ہونے والی تمام سبزیوں یا پھلوں سے زیادہ مقوی ہے۔ اپنی غذائیت کی وجہ سے پالک کے بے شمار طبی فوائد ہیں،جن میں چند اہم ترین کا ہم یہاں ذکر کر رہے ہیں۔
٭ پالک وٹامن اے، کے، ڈی اور ای کے علاوہ مختلف اقسام کے منرلز سے بھرپور ہوتا ہے۔
٭ پالک اومیگا تھری فیٹی ایسڈ نامی چکنائی سے بھرپور ہوتا ہے
٭ ماہرین کے مطابق پالک درجن بھر مرکبات کا مجموعہ ہے، جو کینسر سے بچاﺅں کے لئے نہایت مفید ہے۔
٭ پالک میں شامل اجزا جسم میں موجود اضافی چربی کے اخراج کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔
٭ پالک میں موجود کیروٹینوئڈز نامی جزو کے باعث آنکھوں کی بیماریوں سے حفاظت ممکن ہے۔
٭ پالک وٹامن کے سے بھرپور ہوتا ہے، جو ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے نہایت ضروری ہے۔
٭ غذائیت سے بھرپور پالک معدے کے امراض سے بھی نجات دلاتا ہے۔